کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز کاٹنے کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کو کاٹنے کے معاملے عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت، محکمہ آبپاشی، کیسکو اور محکمہ توانائی کے حکام کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں جبکہ کیس کی اگلی سماعت 24اپریل کو ہوگی۔
زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے کنکشنزکاٹنے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ٹیگز:
زرعی ٹیوب ویلز
