قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کے زیرصدارت 23 مارچ یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدمقصودشاہ ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ،کرنل ایف سی، اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان کو قلات میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور پروقارتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں پرچم کشائی، ریلی، طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ، فٹبال تورنامنٹ، رسہ کشی اور دیگر تفریحی پروگراموں کا انعقاد کرکے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیاجائے گا۔
23مارچ یوم پاکستان کو قلات میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرقلات مہراللہ بادینی

ٹیگز:
مہراللہ بادینی
