نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نوشکی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افرادزخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو نوشکی کے علاقے قادرآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے میران جان اور نصیب اللہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کوہسپتال پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔
نوشکی،ڈپٹی کمشنرخاران کے اسکواڈ کی گاڑی الٹنے سے ایک لیویز اہلکارزخمی
نوشکی(ڈیلی گرین گوادر) نوشکی کے قریب ڈپٹی کمشنرخاران کے اسکواڈ کی گاڑی الٹنے سے ایک لیویز اہلکارزخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کمشنر خاران منیراحمد سومرو کوئٹہ جارہے تھے کہ انکے سکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی الٹنے سے ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچادیا گیا۔

