ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور بولان میں مختلف واقعات حادثات میں ایک شخصجاں بحق پانچ افرادزخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدود جتک اور پندرانی قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص صوبہ خان پندرانی جاں بحق ہو گیا ملزمان فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش سول ہسپتال اوستہ محمد منتقل کر دی جہان ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جہان ان کو طعبی امداد دی گئی جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ بولان کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈھاڈر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈیرہ مراد جمالی،اوستہ محمد اور بولان میں مختلف واقعات حادثات میں ایک شخص جاں بحق، پانچ افرادزخمی

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
