کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ مستونگ کنڈ مسوری کے قریب آر ٹی سی قلات سے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید ہوئے جبکہ 16 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اہلکار بلوچستان نیشنل پارٹی دھرنے کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

