کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سول لائن پولیس نے 6 روز قبل جوائنٹ روڈ پر ریلوے گرلز اسکول کے قریب خاتون کو تیز رفتار گاڑی سے کچلنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران گاڑی کے 16 خریداروں کا سراغ لگایا گیا، جن میں سے 16 واں خریدار اصل ملزم نکلا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی 30 سالہ سمیہ سلیم رضا اپنے والد کے ہمراہ واک کر رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا کہ یہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئٹہ،خاتون کو کچلنے والا ملزم گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
