کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر جبکہ ایک الٹ گئی چھ مسافر معمولی زخمی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس منگل کی شام سات بجے مستونگ کے علاقے دشت پہنچی تو ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جبکہ ایک بوگی پٹڑی سے اترکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر معمولی زخمی ہوئے جن کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔ واقعہ کے بعد لیویز اور ایف سی حکام موقع پر پہنچ گئے اور مسافروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا دوسری جانب ڈی ایس ریلویز کوئٹہ عمران حیات کی سربراہی میں امداد ی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور ٹریک کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کی ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ٹریک پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس میں چار سے پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ مزید کاروائی جاری ہے
مستونگ ٗ ریلوے ٹریک پر دھماکے نتیجے میں 5بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی 6 مسافرزخمی

ٹیگز:
مستونگ
