کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ35 ویں نیشنل گیمز یکم مئی تا 9 مئی کراچی میں منعقد ہو نگے، بلوچستان کے کھلاڑی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نیشنل گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈ لز جیتنے کیلئے بھر پور تیار ی کے ساتھ شرکت کی ہر ممکن کوشیش کررہے ہیں،کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس کے مختلف مقامات پر نیشنل گیمز کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، آج 8 سے 11اپریل تک کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلزمیرٹ پر ہونگے، ٹرائل مرحلہ کے اختتام پر منتخب کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس شروع ہوں گے۔ اوپن ٹرائلز کے متعلقہ ایسوسی ایشن، بلوچستان سپورٹس بورڈاور بلوچستان اولمپک ا یسوسی ایشن کے نمائندے نگرانی کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کھیل ڈاکٹر یا سر خان بازئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز سپورٹس بورڈ، بلوچستان اولمپک کے ساتھ مل کر لیے جا ئیں گے، مجھے یقین ہے بلوچستان کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں بہترین کھیل پیش کریں گے تمام کوچز کو بہترین تیاری کروانے اورساتھ ہی تمام متعلقہ سٹاف کو بہترین تیاری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔،نیشنل گیمز کے لئے کی بلوچستان کے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں بہترین تربیت کی جائے،بہترین تربیت سے کھلاڑ یوں کے بہترین نتائج سامنے لائیں گے،اس ضمن میں تمام کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز نے کھلاڑیوں کیساتھ بھرپور محنت کرنے اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہبلوچستان سپورٹس بورڈ، بلوچستان اولمپک ایسوسی ا یشن کے اشتراک سے بلوچستان کے مرد و خواتین کھلاڑیو ں اور آفیشلز پر مشتمل د ستہ بھر پور تیاری کے ساتھ گیمز میں حصہ لیں گی میڈلز کے لیے کھلاڑی بھر پور فائٹ کریں۔،نیشنل گیمز کراچی میں بلوچستان کے کھلاڑی بہترین کھیل کر میڈلز جیتیں گے۔
نیشنل گیمز کے لئے بلوچستان کے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں بہترین تربیت کی جائے،ڈاکٹر یاسر خان بازئی

ٹیگز:
ڈاکٹر یاسر خان بازئی
