کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی کے لانگ مارچ کی کوئٹہ میں ریلی کرنے کی درخواست مسترد,جلسہ جلوس کرنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کا کاروائی کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق بی این پی کی کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال اور دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث مسترد کردی,ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بذریعہ مراسلہ آغا حسن بلوچ کو آگاہ کیا ہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے باعث دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جسکے باعث بی این پی کو کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور ریلی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے, لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے,اسلحہ کی نمائش کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے,ڈپٹی کمشنر نے آغا حسن بلوچ کو آگاہ کیا کہ انکی جانب سے جلسہ کی اجازت دینے کیلئے جمع کروائی گئی درخواست پر (ڈی آئی سی سی) کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر جلسہ و جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے,ڈپٹی کمشنر نے آغا حسن بلوچ کو اس بابت بھی آگاہ کیا کہ بی این پی کا لانگ مارچ کوئٹہ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا اگر پیش قدمی کی جاتی ہے تو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بی این پی کے لانگ مارچ کی کوئٹہ میں ریلی کرنے کی درخواست مسترد

ٹیگز:
بی این پی
