کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر پشین نے ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے شبے میں لیویز اہلکار کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین نے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر لیویز فورس کے سپاہی حکیم آغا کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے اسکی رپورٹ فراہم کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر پشین نے ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے شبے میں لیویز اہلکار کو معطل کردیا

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر پشین
