نوشکی(ڈیلی گرین گوادر) نوشکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی اسکول کی لائبریری میں فائرنگ سے اسکول ٹیچرز سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں نامعلوم مسلح افراد نے بوائز ہائی اسکول کی لائبریری میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص حق نواز جمالدینی جاں بحق جبکہ ٹیچر محمد اکرم جمالدینی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
نوشکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی اسکول کی لائبریری میں فائرنگ سے اسکول ٹیچرز سمیت2افراد جاں بحق

ٹیگز:
نوشکی
