مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مسلح افراد نے موٹروے پولیس کھڈکوچہ بیٹ کی دو گاڑیاں اور اسلحہ چھین لیکر لے گئے۔۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس قلات سیکٹر کی گاڑیاں اور اسلحہ مسلح افراد نے چھین لیے تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے بدرنگ منگچر کے علاقے میں موٹروے پولیس سیکٹر قلات بیٹ 12 کھڈ کوچہ کے دو پٹرولنگ گاڑیاں اسلحہ سمیت چھین لیے بعد ازاں موٹر وے پولیس کے اہلکاروں و آفیسران کو چھوڑ دیاجبکہ گاڑیاں اور اسلحہ لے گئے. بتایا گیا ہے کہ آج بارہ بجے دن موٹروے پولیس کی دوگاڑیاں گشت پر تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے انھیں کھڈکوچہ کے قریب منگچر کے علاقہ بدرنگ سے اغواء کر لیا مسلح افراد دو گاڑیاں چاروں پولیس اہلکاروں کے کلاشنکوف اور پسٹلز اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ سب انسپکٹر نورالدین اور تین اہلکاروں کو چھوڑ دیااطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے حکم جاری کیا ہے کہ سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے مستونگ و کھڈکوچہ کی پٹرولنگ گاڑیاں کلوز کیے جاہیں.
مسلح افراد نے موٹروے پولیس کھڈ کوچہ بیٹ کی دو گاڑیاں اور اسلحہ چھین کر لے گئے

ٹیگز:
کھڈ کوچہ
