کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹرینوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ڈرون کیمروں کا استعمال بھی شامل ہے۔ریلوے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو مزید مثر بنانے کے لیے جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجیز اپنائیں اور ہنگامی تیاریوں کو بہتر کریں، تاکہ مسافروں کو ہر وقت محفوظ سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔یہ اقدامات بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر اور مسافروں کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کرنا اور سفری سہولیات کو محفوظ بنانا ہے۔
بلوچستان میں ٹرینوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ

ٹیگز:
بلوچستان
