کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن,طاقت کے استعمال کے مزیدنقصانات ہوں گے جمہوری مزاحمت میں طلباء کرداراداکرِیں بدقسمتی سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہورہاہے طلباء برادری آپس میں لڑنے نفرت کرنے ایک دوسرے کے خلاف ہونے کے بجائے منشیات کے خاتمے تعلیم کے حصول بہتربرادرانہ ماحول بنانے میں ایک دوسرے کاساتھ دیں۔ان خیالات انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء کوئٹہ کے زیراہتمام”بلوچستان کے مسائل میں طلباء کاکردار”کے موضوع پرکانفرنس وافطارڈنرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادرخان کاکڑ,ناظم کوئٹہ عطاء الرحمان,حارث ہشام نے بھی خطاب کیامولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں فوجی آپریشن تباہی وبربادی کاراستہ ہے ریاست بلوچستان کے عوام کوبنیادی حقوق کیلئے تیارنہیں لیکن فوجی آپریشن کیلئے بغیرکسی مشاورت کے فوری طورپرتیارہوجاتے ہیں آپریشن کے بنیادپربلوچستان کے عوام کوغلام بنانادہشت گردی وتباہی کاراستہ ہے بلوچستان کوبارودپرکھڑاکرکے قید خانہ نوگوایریا بنادیاگیاہے بلوچستان کوتعلیم یافتہ نوجوانوں بااخلاق دیانت دار لوگوں,دیانتدارقیادت مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے لاپتہ افرادکی بازیابی کے بجائے مسخ شدہ لاشیں پھینکناجلتی ہرتیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ ہم سیاسی جمہوری مذاہمت کیلئے نوجوانوں کوتیارکررہے ہیں انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کومتحدکریں گے بندوق والوں کاکام سیاست اورکاروبارنہیں وردی اوربندوق والے بیرکوں یابارڈرکی طرف چلے جائے کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکوجمع کرکے مزاحمت کی تحریک کوتیزمنظم کرکے وسعت دیں گے بلوچستان ہماراہے ہم لٹیرے نہیں کہ بلوچستان چھوڑ دیں بلوچستان کوحقوق دینے کیلئے نوجوان وطلبائکوکرداراداکرناہوگاظلم وجبرکے خلاف نوجوان منظم ہوجائے۔
بلوچستان میں فوجی آپریشن،طاقت کے استعمال سے مزید نقصانات ہوں گے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

