کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
شاہد رند نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ عمل ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، دہشت گردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔

