نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا ہے جس میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 40زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ دھماکا پاک ایران شاہراہ این 40 پر پیش آیا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔واقعے میں بعد ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر نوشکی پہنچ گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر نوشکی پہنچا دیے گئے ہیں۔بڑی تعداد میں ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ جکبہ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے 43 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نےعلاقے کا گھیراؤ کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جارہا ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

