قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قلعہ عبداللہ کے علاقے بدوان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما محمد حنیف کاکوزئی جاں بحق ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شرو ع کردی۔
قلعہ عبداللہ،نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق

ٹیگز:
قلعہ عبداللہ
