کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کرانی میں اے ٹی ایف موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 1 اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ذرائع پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقہ کرانی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ،کرانی میں اے ٹی ایف موبائل کے قریب دھماکہ،ایک اہلکار شہید،5 زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
