چاغی(یو این اے)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ تفتان بارڈر کے ذریعے جاری ہے۔ آج مزید 500 سے زائد پاکستانی تفتان پہنچے، جن میں زائرین، مزدور، تاجر اور طلبا شامل ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق، آج مزید 250 افراد کو مکمل سہولیات اور سیکیورٹی کے ساتھ گھروں کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز سے اب تک 1450 سے زائد پاکستانی شہری تفتان بارڈر کے راستے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارڈر پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ واپس آنے والے پاکستانیوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
مزید 500 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے

