کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جعفر ایکسپریس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کی کوئٹہ آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سات میتوں کو جمعرات کو ایمولینسز کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔
سات میں سے تین میتیں ریلوے ملآزمین کی ہیں جنھیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ چار میتیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی ہیں۔
خیال رہے کہ منگل کی دوپہر بلوچستان کے علاقے بولان پاس کے قریب ’جعفر ایکسپریس‘ پر ہونے والے شدت پسندوں کے حملے کے لگ بھگ 36 گھنٹوں بعد پاکستانی فوج کی جانب سے بدھ کو رات گئے یرغمالی مسافروں کو بازیاب کروانے کی غرض سے کیے گئے آپریشن کے مکمل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

