مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کی چینی اسملنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی مختلف گوداموں سے سینکڑوں بوریاں چینی برآمد ایک شخص گرفتار ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم میجر رسالدار پیر جان علیزئی نفری کے ساتھ چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون و کاروائی کرکے تقریبا 1300 سو کے قریب چینی کی تھیلے دو مختلف گوداموں سے قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا چینی کی اوپن مارکیٹ میں قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ ہیں ڈپٹی کمشنر مستونگ عبالرزاق ساسولی اسسٹنٹ کمشنر عطاء العینم بلوچ نے میں کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی ذخیرہ اندوزوں اور اسملگرز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہیگی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات دینے کے لیئے اقدامات کیئے جائینگے.
مستونگ، گوداموں سے سینکڑوں بوریاں چینی برآمد،1 شخص گرفتار

ٹیگز:
چینی برآمد
