کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں پولیس نے سونے کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے آر ٹ اسکول روڈ پر نامعلوم ڈاکو سونے کی دکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اسی دوران سٹی پولیس کے گشت پرمامور ہلاک موقع پر پہنچ گئے جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو اللہ بخش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ہونے والے ڈاکوکے قبضے سیکورٹی ادارے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کرلیا۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
کوئٹہ میں پولیس نے سونے کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی،فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
