کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا پو لیس تھانے پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے سیٹلا ئٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے میں دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ واقعے کے فوراً بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پو لیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
کوئٹہ، پو لیس تھانے پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
پو لیس تھانے
