مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چرواہا جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق اتوارکو مستونگ کے علاقے کوچہ شیرناب نواشارا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چرواہے غلام محی الدین کو جاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔
مستونگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چرواہا جاں بحق

ٹیگز:
مستونگ
