کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسیکیوٹر ڈرائیور کو شاباش و نقد انعام کا اعلان کردیا۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈرائیور نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کی زندگی بچاکر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی،معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ریسکیو کرنے والے ایکسیکویٹر ڈرائیور کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسیکیوٹر ڈرائیور کیلئے نقد انعام کا اعلان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
