دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی کے معراج کول ایریا میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن پھنس گئے۔ ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک کانکن کو نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا۔ریسکیو کیے گئے کانکن کی شناخت میر آدم ولد پالے سکنہ موسی خیل کے طور پر ہوئی ہے، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دو کانکن اب بھی کوئلہ کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس اور مقامی انتظامیہ کے مطابق کان کی گہرائی اور تنگ راستوں کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا ہے۔
متعلقہ خبریں
شہیدعثمان خان کاکڑنے پشتون قومی تحریک میں بے مثال قربانیاں دی ہیں،مختار خان یوسفزئی
January 1, 2023
green gwadar
کوئٹہ، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
May 27, 2021
green gwadar
جھل مگسی، 2 مختلف واقعات میں 2 بچے جاں بحق،1زخمی
September 9, 2023
green gwadar
