ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ہسپتال میں چل بسا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے منجھو شوریٰ پولیس اسٹیشن کا کانسٹیبل ذوالفقار دھرپالی ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جسے علاج کیلئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کردی گئی اور مرحوم کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔
نصیرآباد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ہسپتال میں چل بسا

ٹیگز:
نصیرآباد
