ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) سبی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ سبی کی حدود مل ہاڑہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مکین خان ولد رئیس خان قوم جمالی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
سبی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

ٹیگز:
سبی
