کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہےکہ عمران خان کی سیاست ناکام ہوچکی ہے موصوف اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے کبھی ایک اور کبھی دوسرا چورن فروخت کرنے میں مصروف رہتاہے جیل بھرو تحریک چلانے والے عدالتوں کے باہر ضمانتوں کے لائن لگائے بیٹھے ہیں جیل جاتے ہیں انہیں جوڑوں کا درد شروع ہو جاتاہے جیب بھرو کے غازی جیل بھرو تحریک نہیں چلا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ تدریس القرآن چمن ضلع قلعہ عبداللہ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ عظیم الشان دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد ندیم مولانا حافظ عبد القیوم اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ علمائے کرام وارث الانبیاء ہے ابوجہل فرعون اور نمرود کے پیروکار انبیا علیہ السلام کو گالیاں دیتے رہے جبکہ عمرانی لشکر انبیاء کے وارثیں علماء کرام کو گالیاں دے رہے ہیں بے وقوفی اور جہالت کا خاتمہ دولت سے ممکن نہیں یہ صرف علم کے حصول سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانیت کی اصلاح کے لئے دو چیزیں انتخاب فرمائی ہے ایک استاد اور دوسرا کتاب اسی لئے اللہ تعالی نے حضورؐکو دنیا میں معلم بنا کر بھیجا اور قرآن کریم رہنمائی کے لئے اتارا۔
جیب بھرو کےغازی جیل بھرو تحریک نہیں چلا سکتے،حافظ حمد اللہ

ٹیگز:
مولانا حافظ حمد اللہ
