نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)نوشکی عین الدین روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر گرنیڈ حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
نوشکی،پولیس کی گاڑی پر گرنیڈ حملہ، ایک اہلکار زخمی

ٹیگز:
نوشکی
