ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود محبت شاخ کے علاقے گنہور ڈپ کے مقام پر مسلح افراد نے باپ اور بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے باعث عیدن چہوان اور انکا بیٹا دلدار جاں بحق ہوگئے، وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جاوید کھوسہ اور طارق بہرانی نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی، پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔
ڈیرہ اللہ یار،مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
