نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)نصیر آباد میں 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واجہ پل کے نزدیک ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس کے تعاقب کرنے پر انہوں نے فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ذوالفقار اور زاہد علی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نصیرآباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

ٹیگز:
نصیرآباد
