کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت اکبر حریفال نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسن پلا کر بلوچستان کے 6 اضلاع میں سات روزہ مہم کا افتتاح کردیا۔ سیکرٹری صحت اکبر حریفال نے اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آنا یہ مثبت پیش رفت کا مظہر ہے انہون نے اس مد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ اسی طرح اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب صوبہ اور ارض پاک سے اس موذی مرض کو ختم کر دیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینیڑ سید زاہد شاہ سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت نے پریس کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے چھ اضلاع کی 203یونین کونسلز میں مہم جاری ہے مہم کے دوران نو لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےاس دوران پولیو ورکزر کو بھر پور سیکورٹی مہیا کی جارہی ہےگزشتہ دو سالوں میں کوئٹہ بلاک میں کوئی پولیو وائرس کا کیس نہیں ملاسیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ اگر مزید دو سال کوئی کیس نہ آیا تومہم ختم تصور ہوگی اس دوران سربراہ ایمر جنسی سیل سید زاہد شاہ نے کہا کہ مسلسل تین سالوں تک کیس نہ آیا تو کامیابی ہوگی پولیو وائرس کے گیارہ خاندانوں میں سے صرف ایک خاندان متاثر ہے۔ علما کرام، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سماجی اداروں کی کاوشوں کے بدولت پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو قائل کرنے میں کردار ادا کیا جا رہا ہے والدین یہ بات سمجھ لیں کہ یہ موذی مرض آپکے بچے اور پورے سماج پر اثر انداز ہو سکتا ہے، انہوں نےمہم کے دوران میڈیا کومنفی پروپیگنڈہ کے خلاف شعور اجاگر کرکے پولیو خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔
بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آنا یہ مثبت پیش رفت کا مظہر ہے،اکبر حریفال

ٹیگز:
اکبر حریفال
