حب(ڈیلی گرین گواڈر)حب بھوانی کے مقام پر کسٹم حکام کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، اور مشتعل افراد نے سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق، کسٹم حکام نے ممکنہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی تھی، جس کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی، جبکہ حکام نے مزید نفری طلب کر لی۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، واقعے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
حب،کسٹم کی کارروائی کے دوران مشتعل افراد کا حملہ، سرکاری گاڑی نذر آتش

ٹیگز:
حب
