ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)جعفرآباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو جعفرآباد کے علاقے کیٹل فارم میں ڈکی کے دوران مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے 2افراد صوفی فتح محدم گولہ اور پہلوان خان جاں بحق جبکہ میرمحمد گولہ شدیدزخمی ہوگیا واقعہ کے بعد مسلح ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
جعفرآباد،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، ایک شدیدزخمی

ٹیگز:
جعفرآباد
