گنداوہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب نیاز احمد خان زہری نے نوجوان سیاسی رہنما جانشین وڈیرہ عبدالخالق مرحوم وڈیرہ غلام سرور پر حملہ کر کے شہید کرنے کی واقعے کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کے وڈیرہ غلام سرور موسیانی پایہ کے سیاسی و قبائلی رہنما تھے انکی اور مولوی امان اللہ کی شہادت بلوچستان اور جھالاون کے لئے عظیم سانحہ وڈیرہ غلام سرور موسیانی شہید نواب امان اللہ خان زہری اور وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کے کاروان کے علمبردار تھے ۔وڈیرہ غلام سرور انتہائی شفیق نڈر اور باہمت سیاسی رہنما تھے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کے وڈیرہ غلام سرور موسیانی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں ،دریں اثناء انہوں نے وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کی تمام فیملی سے دلی ہمدرری کرتے ہوئے کہا ہے ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے دکھ میں شریک ہیں اور ہرحوالے سے ان کے ساتھ کھڑے ہونگے
وڈیرہ غلام سرور موسیانی کی شہادت عظیم سانحہ ہے،شہادتوں سے فکری کاروان ختم نہیں ہوتے ہیں،نواب نیاز احمد خان زہری

ٹیگز:
نواب نیاز احمد خان زہری
