لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی کے نجی بینک پر ڈکیتی کی واردات،سیکورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ بینک مینیجر زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو لورالائی کے سب ڈویڑن میخترمیں مسلح ڈاکو ایک نجی بینک پر ڈکیتی کی غرض سے داخل ہو ئے واردات کے دوران گارڈ کی مزاحمت سے ڈاکو کیش لئے بغیر فرار ہو گئے جبکہ اس دوران سیکورٹی گارڈ محراب خان جاں بحق جبکہ بینک منیجر عبدا لجبار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
لورالائی کے نجی بینک پر ڈکیتی کی واردات، سیکورٹی گارڈ جاں بحق،مینیجر زخمی

ٹیگز:
لورالائی
