کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایس بی کے (اسٹاف سلیکشن بورڈ) کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کمیٹی کے صدر اللہ نور اور دیگر ممبران کو پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شارٹ لسٹڈ امیدوار کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزازار سے بلوچستان اسمبلی تک ریلی کی تیاری کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر اللہ نور سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے بعد مظاہرین میں اشتعال پھیل گیا اور امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنماں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ دوسری جانب، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ تھا، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ اگر گرفتار افراد کو جلد رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
کوئٹہ،ایس بی کے شارٹ لسٹڈ کمیٹی کے صدر اور دیگر ممبران گرفتار

ٹیگز:
ایس بی کے
