کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ امن وامان کے حوالے سے ایکشن پلان پرغور ہورہا ہے میڈیا سے ڈسکس نہیں کیا جاسکتا،محدود وسائل کے باوجود صوبے کے 50 سے 60ہزار خاندانوں کو رمضان المبارک میں راشن دیں گے، صوبائی حکومت اپنی 1 سالہ کارکردگی جلد میڈیا کے سامنے لائے گی۔ یہ بات انہوں نے بلو چستان اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم اپنے ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں،تمام محکموں سیکارکردگی کا ڈیٹا منگوایا ہے جسے میڈیا سے شیئر کیاجائے گا،وزیراعلی نے کہا کہ میں بلوچستان میں میڈیا ہاوسز کے بیوروز کو بند کرنے کی مذمت کرتا ہوں نجی چینلز کے مالکان بلوچستان کو نظر انداز کرکے بیورو آفسز بند کررہے ہیں بلوچستان میں نجی چینلز کے بیورو آفس بند کرنے نہیں دینگے، اگر ایک چینل کا بیوروبند ہوگا تو دیگر چینلز کے بیورو ہم بند کردینگے،سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں ہم یہ مسئلہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے،وفاقی وزارت اطلاعات سے بات کرونگا،بلوچستان میں پہلے ہی صحافت کے مواقع کم ہیں،بیوروز بند ہونگے سے مشکلات بڑھ جائیں گے،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے مالی وسائل بہت محدود ہیں،ان محدود وسائل میں رمضان المبارک میں 50سے 60 ہزار خاندانوں کے لئے ریلیف پیکیج دے رہے ہیں۔ صوبے میں امن وامان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے ایکشن پلان پرغور ہورہا ہے جو ابھی میڈیا سے ڈسکس نہیں کیا جاسکتا۔
امن وامان کے حوالے سے ایکشن پلان پرغور ہورہا ہے میڈیا سے ڈسکس نہیں کیا جاسکتا،میر سرفراز احمد بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز احمد بگٹی
