سوراب(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل زہری سے لاپتہ ہونے والے نوجوان جہانزیب لوٹانی کی بازیابی کے لیے ان کے اہلِ خانہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ قومی شاہراہ کو سوراب زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کر دیا۔احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔موسم کی شدت اور ہلکی بارش نے احتجاج کرنے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ نوجوان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
زہری سے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کیلئے احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک

ٹیگز:
زہری
