خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے نواحی علاقے جعفر آباد میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر دیا۔ذرائع کے مطابق جب نامعلوم افراد نے ایک مواصلاتی کمپنی کے ٹاور پر حملہ کر کے اس کی مشینری کو آگ لگا دی۔واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خضدار،مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری نذر آتش کردیا

