نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان رینیو اتھارٹی(بی آر اے) کے چیئرمین نورالحق بلوچ نے نوکنڈی میں جاری میٹرک امتحانی سینٹر کا دورہ کیا جہاں نقل کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل ایک ناسور ہے جو بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو دیمک کیطرح چھاٹ رہی ہیں طلباء و طالبات اپنے بہتر مستقبل کیلئے اس ناسور سے دور رہ کر محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوائیں کیونکہ قابلیت ہی اپ کو ہر میدان کامیابی دلانے میں کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے تعلیمی اداروں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ امتحانی سینٹر میں بچے جوش وجزبے اور محنت سے پیپرز حل کرتے نظر آئے اگر یہی محنت ولگن کا جذبہ رہا تو یہاں کے بچے بھی کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں رئینگے۔
نقل ایک ناسور ہے جو بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو دیمک کیطرح چھاٹ رہی ہیں،نورالحق بلوچ

ٹیگز:
نورالحق بلوچ
