کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بد قسمتی سے اس وقت تمام ادارے مفلوج اور کنٹرولڈ ہیں ۔ قوانین کہیں بنتے ہیں اور پارلیمنٹ کا کام صرف انہیں منظور کروانا ہوتا ہے کیا ہی اچھا ہوتا حکومت عدلیہ اور صحافیوں کی آواز دبانے کیلئے قانون سازی کی بجائے کرپشن کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرتی تو اس میں جماعت اسلامی ان کا بھرپور ساتھ دیتی کرپشن پر سزائے موت رکھنی چاہئے تا کہ آئندہ کوئی بھی سیاستدان فوجی جرنیل یا با اثر شخصیت ملکی وسائل اور اثاثے لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں نہ خرید سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بد قسمتی سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملک کی دو بڑی جماعتیں ہیں اپوزیشن میں ہوتیں ہیں تو ایسا لگتا ہے یہ جمہوریت کی چیمپئن ہیں جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد با اثر قوتوں کی آلہ کار اور سہولت کار بن جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متنازعہ قانون سازی پرخاموش نہیں بیٹھے گی اور ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کیجاویگی۔
عدلیہ اور صحافت کی آواز دبانے کی بجائے کرپشن کی روک تھام کیلئے قوانین بنائے جانا چاہئیں،مولانا ہدایت الرحمن

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
