کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلا س دور وزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر آغا پشین میں منشیات تدارک سینیٹر کے قیام،رکن اسمبلی فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس منصوبے پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن صوبے کے ماہی گیروں کے لئے ماہی گیر کارڈ کے اجراء سے متعلق الگ الگ قرار داد یں پیش کریں گے۔اجلاس میں حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن گوادر میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلا س دور وزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر تین بجے ہوگا

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
