ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)شاہرگ کوئلہ مائینز ایریا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹھیکدار ملک عثمان کی کوئلہ کان میں میٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن عبدالستار سکنہ پشین جان بحق ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کانکن کی لاش کو کوئلہ کان سے نکالا اور رول ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا۔ ضروری کاروائی کے بعد کانکن کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ہرنائی،شاہرگ کوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن جاں بحق

ٹیگز:
ہرنائی
