دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین کے قریب زاہدان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ریلوے مالبردار ٹرین تفتان سے سیمنٹ ودیگر سامان لے کر کوئٹہ جارہی تھی کہ دالبندین کے قریب مالبردار ٹرین کے پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ٹریک کی بحالی کا ریلوے عملہ نے کام شروع کردیا ہے پاک ایران ریلوے ٹریک کی بحالی کو ایک دو دن لگ سکتے ہیں یاد رہے تفتان سے کوئٹہ جانے والی ریلوے لائن پر آئے روز مالبردار ٹرین پٹری سے اتر جاتی ہے ریلوے ذرائع کے مطابق مالبردار ٹرین کے بوگیاں سیمنٹ ودیگر سامان سے بھرے ہوئے ہیں عملہ نے ٹریک کی بحالی پر کام شروع کردیا ہے
دالبندین کے قریب زاہدان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ٹیگز:
دالبندین
