کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پیکا ترمیمی ایکٹ 2025کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں صحافی تنظیموں نے یوم سیاہ منایا کوئٹہ پریس کلب پر سیاہ جھنڈا لہرا دیا گیا پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آ ف جرنلسٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی رائے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے پیکا ایکٹ قانون سے آزادی صحافت پر قدغن لگادی گئی ہے حکمران آزاد صحافت کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں پیکا ایکٹ جمہوریت کے نام نہاد ڈھائی جماعتوں نے منظور کرایا جمہوریت اور آئین کے بالادستی کے دعویدا ر حکمرانوں نے پیکا جیسا کالا قانون نافذ کردیا پیکا قانون کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ صحافی آزادی صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گے حکومت پیکا ایکٹ واپس لیں بصورت دیگر صحافی ملک بھر میں احتجاج کرکے حکومت کا پہیہ جام کردیں گے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔
آزادی رائے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے،خلیل احمد

ٹیگز:
خلیل احمد
