اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پورا ملک فارم 47 پر چل رہا ہے،بارڈرز کو کھولا جائے تاکہ غریبوں کو روزگار کے ذرائع میسر ہوں لوگ آسانی سے روزگار کرسکے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت زیادہ تر خواتین پر مشتمل ہے،ان کے جلسے ہوئے پرامن رہے کوئٹہ سے اسلام آباد گئے لیکن احتجاج پرامن رہا انہوں نے آئین کے دائرے میں رہ کر اپنے مظاہرے کئے پچھلے دنوں کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جو جلسہ کیا ہے جس میں پولیس نے بلاوجہ خواتین کو گرفتار کیا اور ان پر تشدد کیا،جو قابل مذمت امر ہے۔میں مقتدر اداروں، حکومت پاکستان اور بلوچستان سے کہتا ہوں کہ تمام پارٹیوں کو اپنے حقوق کے جہدوجد کے لیئے حق دیا جائے۔1947 سے لے کر اب تک بلوچستان کی عوام سے زیادتی، حق تلفی کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام حب کے امیر مولانا غلام قادر قاسمی اور سابق ایم پی اے مکھی شام لاسی کے ہمراہ SMC پارک اوتھل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ یکہجتی کمیٹی کی قیادت زیادہ ترخواتین پر مشتمل ہے ان کے جلسے ہوئے پرامن رہے ہیں کوئٹہ سے اسلام آباد گئے لیکن احتجاج پرامن رہا انہوں نیآئین کے دائرے میں رہ کر اپنے مظاہرے کئے پچھلے دنوں کراچی میں بلوچ یکہجتی کمیٹی نے جو جلسہ کیا۔ جس میں پولیس نے بلاوجہ خواتین کو گرفتار کیا اور ان پر تشدد کیا حتیٰ کہ انہوں نے پرامن احتجاج کیا تھا۔جس میں انہوں نے شہریوں اور عوام کو نقصان نہیں پہنچایا۔ کراچی پولیس کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ خواتین کو گرفتار کرے، تشدد کا راستہ آختیار کرنا اور خواتین کی چادر کو پامال کرنا یہ جمہوریت کے منافی ہیں کراچی میں خواتین کی گرفتاری اور ان پر تشدد کی ہم مزمت کرتے ہیں۔یہ سب بلوچستان حکومت کی ایماء پر ہورہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے۔ 2024 کے الیکشن میں بھی سردار اختر مینگل کی پارٹی کے سامنے تھے لیکن ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان تمام قدرتی ذخائرسے مالا مال ہونے کے باوجود بلوچستان کو ان کے وسائل سے کچھ بھی نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہا ہے ہمارے نوجوان روزگار کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے جو انہیں روزگار فراہم کرے۔ 1947 سے لے کر اب تک بلوچستان کی عوام سے زیادتی، حق تلفی کا سلسلہ جاری ہے۔اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ لوگ آزادی کا نعرہ لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے لوگ یہاں تک کیوں پہنچے یہ سب ریاست کو سوچنا چاہیئے ان کو اپنا رویہ بدلنا چاہیئے۔ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چلائے جاتے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ ہے سندھ اپنے حصے کا پانی لے جارہا ہے پنچاب کچھی کینال جو بلوچستان کے لیئے اہمیت کے حامل ہے لیکن اس پر کام نہیں ہورہا ہے آخر بلوچستان کی عوام کیا سوچے گی اس کینال سے عوام اب تک استفادہ کیوں حاصل نہیں کرسکی یہ رویہ ملک و قوم کے لیئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی مفادات حاصل کرنے میں لگی ہوء ہے ان کے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی سندھ میں زیادتیاں ہو رہی ہیں وہ بھی خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے دریائے سندھ سے نہر نکال دی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کی بھی صورتحال سب کے سامنے ہیں کامیاب امیدوار کو ہار جاتا ہے اور 47 فارم والا جیت جاتا ہیں پورا ملک 47 فارم پر چل رہا ہے یہ الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہورہے ہیں اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کی جہموریت سے لوگوں کا اعتماد ہٹ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی کے سبب بلوچستان کے حالات خراب ہیں انہوں نے کہا ہے بارڈر کو کھولا جائے یہاں سے غریبوں کو روزگار کے ذریعے میسر ہوتے ہیں تاکہ غریب لوگ آسانی سے روزگار کرسکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا پر کہا ہے کہ عدل انصاف ہر شہری کا حق ہے انتقام کسی پر نہیں ہونا چاہیئے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری جعمیت علمائے اسلام مولانا عبدالحمید عارف، حافظ حسین مدنی،مولانا مفتی سعید،اقلیتی جنرل کونسلر جیرام داس، جیٹھا مل، رام لعل لاسی و دیگر جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
پورا ملک فارم 45 پر چل رہا ہے،بارڈرز کو کھولا جائے تاکہ غریبوں کو رروز گار میسر ہوں،مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
