کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیارخان ڈومکی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وہ وقتاً فوقتاً خود ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرکے معیار کا جائزہ لیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو سینئراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کے دفترکے اچانک دورے اور مختلف ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بلوچستان سید ذوالفقار علی شاہ،سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عصمت اللہ بازئی،ایکسئین لوکل گورنمنٹ شیخ سمیع اللہ مندوخیل اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا دفتر ہونے پر محکمے کے افسران نے استقبال کیا صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس میں بھی شرکت کی اور محکمہ سے متعلق مسائل سنے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناء صوبائی وزیر سردار کوہیارخان ڈومکی نے لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام چلنے والی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر شہریوں سے کام کے معیار سے متعلق معلومات کیں شہریوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیاصوبائی وزیر نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کو کام سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو توبراہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے اور شہریوں کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی بھی قسمکا سمجھوتہ نہیں کریں گے تمام ترقیاتی اسکیمو ں کوبروقت مکمل کیا جائے تاکہ شہری ان ترقیاتی اسکیمات سے مستفید ہوسکیں۔
ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سردارکوہیارخان ڈومکی

ٹیگز:
سردارکوہیارخان ڈومکی
