کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین عبد الخالق ہزار ہ اور قادر علی نائل نے کہا کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہزارہ برادری کو اسمبلی میں جا نے سے دور رکھا گیا، کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے ہم کسی صورت کوئٹہ کے شہری اور ہزارہ قوم کے مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عوامی حق کی تحفظ کیلئے اپنی سیاسی اجتماعی جہدوجہد کومزید تیزکریگی۔ یہ بات انہوں نے اتوا رکو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ8فروری کو ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے لئے دیگر سیا سی جماعتوں کی طرح ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے اپنے نمائندے نامزد کئے تھے اور8 فروری کے دن پی بی 40 اور پی بی 42 حلقوں سے عوام کی بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی کا استعمال کر نے کے لئے نکلی تھی جس کے بعد رات کو پولنگ ایجنٹس فارم 45 لائے چند پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کی کاپیاں ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو نہیں دی گئیں جس کے بنیادی نتائج مر تب کر نے کے بعد حلقہ پی بی 40سے پارٹی امید وار قادر علی نائل 6268ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے اور حلقہ پی بی 42سے عبد الخالق ہزار ہ 9189ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے لیکن ایک منصوبے کے تحت ہمیں اگلے دن ہرا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار نے ڈی آر او اور آر او کے موجودگی میں بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے جسکی ویڈیو کلپ بھی ہمارے پاس موجود ہیں، فارم 45 کے نتائج کے برعکس فارم 47 میں ایسے نتائج لائے گئے جس سے لگتا ہے کہ 8 فروری کی شام 5 بجے کے بعد دوبارہ الیکشن ہوئے ہیں یہ الیکشن خفیہ مقامات پر ٹھپے لگانے کی صورت میں ہوا ہے اور دوسری طرف 8 اور 9 فروری کو آر اوز کے دفاتر مکمل بند رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہزارہ برادری کو اسمبلی میں جا نے سے دور رکھا گیا ہے کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے ہم کسی صورت کوئٹہ کے شہری اور ہزارہ قوم کی مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عوامی حق کی تحفظ کیلئے اپنی سیاسی اجتماعی جہدوجہد مزید تیز کرینگے کوئٹہ میں 8 فروری کے بجائے 9 فروری کو زیادہ ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں کوئٹہ میں امیدواروں کی خریداری کے لئے منڈی لگائی گئی ہے۔
ہم کسی صورت کوئٹہ کے شہری اور ہزارہ قوم کے مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے،عبد الخالق ہزارہ

ٹیگز:
عبد الخالق ہزارہ
